ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چٹ فنڈ معاملہ: عدالت نے کولکاتہ پولیس کے سابق سربراہ سے تفتیش کے لیے سی بی آئی سے مانگا ثبوت

چٹ فنڈ معاملہ: عدالت نے کولکاتہ پولیس کے سابق سربراہ سے تفتیش کے لیے سی بی آئی سے مانگا ثبوت

Tue, 30 Apr 2019 21:21:23    S.O. News Service

نئی دہلی،30 اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے ساردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں کولکاتہ پولیس کے سابق کمشنر راجیو کمار سے حراست میں پوچھ گچھ کی اپیل کرنے والے مرکزی تفتیشی بیورو سے منگل کو کہا کہ اس کے لیے ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے سی بی آئی کی جانب سے پیش سالسیٹر جنرل تشار مہتہ سے کہا کہ اسے ہمیں مطمئن کرنا ہوگا کمار کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنے کا اس کی اجازت مناسب اور انصاف کے مفاد میں ہے۔ بنچ نے تشارمہتا سے کہا کہ اس سلسلے میں ثبوت پیش کرکے ہمیں مطمئن کیجئے کہ چٹ فنڈ کیس میں ثبوت مٹانے یا ان کو غائب کرنے میں کمار کا کوئی کردار ہے۔مہتا نے بنچ سے کہا کہ وہ کل کمار کے خلاف اس سلسلے میں ثبوت داخل کر دیں گے۔اس پر بنچ نے تفتیشی بیورو کی عرضی بدھ کو سماعت کے لیے درج کر دی۔عدالت کے حکم پر تحقیقات ایجنسی ساردا چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اب وہ کولکاتہ کے سابق پولیس کمشنر راجیو کمار سے حراست میں پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے کیونکہ اس کا دعوی ہے کہ تفتیش کے دوران انہوں نے سوالات کا واضح طریقے سے جواب نہیں دیاتھا۔
 


Share: